علماء کونسل کچورا سکردو بلتستان

تندرستی

لہسن اور پیاز چھاتی کے سرطان سے بچانے میں مددگار

لہسن اور پیاز ایشیا میں ایک عرصے سے استعمال ہورہی ہیں اور اب ان کے متعلق اچھی خبر یہ آئی ہے کہ ان دونوں جادوئی سبزیوں کا بھرپور اور مسلسل استعمال خواتین کو چھاتی کے سرطان (بریسٹ کینسر) سے محفوظ رکھتا ہے۔

گوشت نہیں کھائیں گے تو... کند ذہن ہوجائیں گے!

گوشت نہیں کھائیں گے تو... کند ذہن ہوجائیں گے!

سوڈا ڈرنک پینے والوں کو ناگہانی موت کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، رپورٹ

دس یورپی ممالک میں 451,000 افراد پر بیس سال تک کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ کولڈ ڈرنک پینے والوں کی زندگی کم ہوجاتی ہے اور ان کےلیے ناگہانی موت کا خطرہ، کبھی کبھار کولڈ ڈرنک پینے والوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔

صحت مند رہنے کےلیے ہر تیسرے دن فاقہ کیجیے، ماہرین

آسٹریا کے طبّی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اچھی صحت برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو ڈائٹنگ سے کہیں بہتر ہے کہ ہر تیسرے دن، یعنی ایک دن چھوڑ کر اگلے دن، مکمل فاقہ کیجیے۔

فلیوینوئیڈ سے بھرپور غذا، کینسر اور دل کی بیماریوں سے بچاتی ہے، تحقیق

ماہرین کی ایک عالمی ٹیم نے ہزاروں افراد پر طویل مدتی تحقیق کے بعد معلوم کیا ہے کہ فلیوینوئیڈ سے بھرپور غذا استعمال کی جائے تو دل کی بیماریوں اور کینسر کے خطرات بہت کم رہ جاتے ہیں۔ یہ فوائد صرف عام لوگوں تک ہی محدود نہیں بلکہ سگریٹ نوشی کرنے والے بھی فلیوینوئیڈز کے فوائد سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

مرچیں کم کھائیں، یادداشت بچائیں

یہ تحقیق قطر، آسٹریلیا اور امریکا میں کی گئی جس میں 55 سال یا اس سے زائد عمر کے 4,582 چینی باشندوں کا مسلسل 1991 سے 2006 تک مطالعہ کیا گیا۔ اس طرح مجموعی طور پر یہ تحقیق 15 سال تک جاری رہی تھی۔

ڈیجیٹل میڈیا پر مطالعے سے یادداشت اور توجہ کو نقصان پہنچتا ہے، تحقیق

ناروے میں آٹھویں جماعت کے بچوں پر کیے گئے ایک وسیع مطالعے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ لوگ جو اسمارٹ فون، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر اسکرین پر کتابیں اور دوسرا تحریری مواد پڑھنے کے عادی ہوتے ہیں، انہیں کسی خاص موضوع پر توجہ مرکوز کرنے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے جبکہ وہ بہت بے صبرے اور غیر متحمل مزاج بھی بن جاتے ہیں۔

معدے کی جلن دورکرنے میں دودھ مفید قرار

معدے کی جلن دورکرنے میں دودھ مفید قرار سینےاور معدے کی جلن کم کرنے کے لیے ایک گھریلو ٹوٹکا دودھ بھی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مرغن اور مصالحے دار غذاؤں کی سوزش کم کرتا ہے۔ لیکن اب ماہرین نے اس کےسائنسی ثبوت پیش کردیئے ہیں۔

غیر صحت مند خوراک کا استعمال سیگریٹ نوشی سے بھی زیادہ خطرناک

غیر صحت مند خوراک کا استعمال سیگریٹ نوشی سے بھی زیادہ خطرناک خراب غذا نہ صرف ہماری صحت کے لئے خرابی کا باعث ہے بلکہ دنیا بھر میں شرح اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد میں اضافے کا سبب بھی ہے۔

روزانہ ایک گلاس نارنجی کا جوس فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے

روزانہ ایک گلاس نارنجی کا جوس فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے ایکسپریس نیوز نارنجی کے رس کے فوائد پہلے بھی بتاتا رہا ہے اور اب ایک بہت بڑے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ باقاعدگی سے ایک گلاس نارنجی کا رس پینے والوں میں فالج کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ یہ مطالعہ ہزاروں افراد پر کیا گیا جو دس سال سے زائد عرصے تک جاری رہا۔ لیکن مغربی ممالک میں شکر سے دور بھاگنے کے رحجان سے نارنجی کے رس کو وہ اہمیت نہیں دی جارہی ۔

بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار مزیدار میوہ

بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار مزیدار میوہ اخروٹ کھانے کی عادت بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے اور ذیابیطس ٹائپ ٹو سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

سبزچائے، موٹاپا بھی بھگائے

سبز چائے کے مفید اثرات سے ایک دنیا واقف ہے اور اب اس میں موٹاپا کم کرنے کی ایک اور خاصیت کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ اس کی وجہ اب یہ بتائی جارہی ہے کہ ہماری آنتوں اور معدے کے نظام میں سیکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں مختلف اقسام کے بیکٹیریا (جراثیم) پائے جاتے ہیں اور ان کے درمیان توازن ہی تندرستی کی علامت ہوتا ہے۔ سبزچائے اس پورے نظا پر اثرانداز ہوکر موٹاپے کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

لہسن اور پیاز سرطان سے بچانے میں معاون ثابت

لہسن اور پیاز سرطان سے بچانے میں معاون ثابت آپ کے ہمارے گھر میں عام استعمال ہونے والی مشہور سبزیاں لہسن اور پیاز ہر کھانے کا حصہ ہوتی ہیں اور اب کینسر کےخلاف ان کی افادیت سامنے آگئی ہے۔ ان کےعلاوہ گندنا( لیکس)، ہری پیاز، اور اس نسل سے تعلق رکھنے والی دیگر سبزیاں بھی سرطان جیسے موذی مرض کو روکنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں کیونکہ یہ ایلیئم سبزیاں ہیں۔ ان میں فلیوینولز، آرگینوسلفر اور دیگر اہم حیاتی اجزا پائے جاتے ہیں جو سرطانی (کینسر) خلیات کو روکنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

روزے کے صحت پر مزید حیرت انگیز اثرات دریافت

روزہ یا اس سے زائد وقت کا فاقہ ہمارےجسم کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے جس کے مزید فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اور اب جاپانی ماہرین نے کہا ہے کہ روزے سے خون میں 30 ایسے مفید میٹابولک مارکرز بڑھ جاتے ہیں جو جسم پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتے ہیں۔

سردیوں میں ورزش کرنا زیادہ فائدے کا باعث

اگر آپ نے اس سال 10 پاؤنڈ وزن گھٹانے کا عہد کیا ہے تو باہر نکلیں اور سرد موسم میں ورزش کریں۔ سائنس داں اس عمل کی ارتقائی وجہ بتاتے ہیں کیونکہ ہمارے جسم میں موجود بھوری چربی درحقیقت سرد اور غذائی قلت والے اوقات کے لیے ہی جمع ہوتی ہے اور اسے ختم کرنے کا بہترین موقع سردی میں ہی ملتا ہے ہم اس وقت محنت کرکے قدرے تیزی سے ’براؤن فیٹس‘ کم کرسکتے ہیں۔

معدے کی کئی تکلیف دہ بیماریوں کا شافی علاج ’انار‘

معدے کی کئی تکلیف دہ بیماریوں کا شافی علاج ’انار‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں افراد معدے کی جلن کی ایک کیفیت ’ انفلیمیٹری بوویل ڈیزیز (آئی بی ڈی) کے شکار ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق انار کا خوش ذائقہ پھل اس کا مؤثر علاج ثابت ہوسکتا ہے۔

دارچینی میں چھپے شفا کے خزانے

دارچینی سے کئی اہم تیل بھی کشید کیے جاتے ہیں جن میں سینا میلڈیہائڈ، سینا میٹ، اور سینامک ایسڈ قابلِ ذکر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس میں ضدِ سرطانِ، ذیابیطس کے خلاف اور جسمانی سوزش ختم کرنے والے کئی اہم مرکبات پائے جاتے ہیں۔

کھیرا صحت اور غذائیت کا خزانہ

کھیرا صحت اور غذائیت کا خزانہ قدرت نے ہمیں بے شمار غذائیت سے بھرپور پھلوں، سبزیوں اور دیگر نعمتوں سے نوازا ہے جن کا استعمال اگر ہم اپنی روزمرہ زندگی میں شروع کردیں تو یقیناً ہم بے شمار بیماریوں سے نہ صرف بچ سکتے ہیں بلکہ ایک صحت مند زندگی بھی گزار سکتے ہیں۔

دوسروں کی مدد دماغ پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے

قدرت نے انسان کو دردِ دل کے واسطے پیدا کیا ہے اور اب معلوم ہوا ہے کہ دوسروں کی مدد خواہ وہ اخلاقی ہو یا مالی اس کے جسم، ذہن اور نفسیات پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے والی چند غذائیں

ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے والی چند غذائیں ہائی بلڈ پرییشر عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا چلا جاتا ہے جب کہ ذہنی دباؤ اور اسٹریس اس میں اضافہ کردیتا ہے تاہم ماہرین طب کاکہنا ہے کہ چند ایسی غذائیں ہیں جن کے استعمال سے بآسانی بلڈر پریشر کے لیول کو کم کیا جاسکتا ہے۔

کولیسٹرول گھٹانے والی بہترین غذائیں

ماہرینِ غذائیت کا خیال ہے کہ بعض غذائیں کولیسٹرول گھٹانے میں مددگار ہوتی ہیں اور ان کا باقاعدہ استعمال دل اور جسم کی صحت کا ضامن ہوسکتا ہے۔ ذیل میں دی گئی غذائیں سائنسی لحاظ سے صحتمند اور مضر یعنی ایل ڈی ایل کولیسٹرول گھٹانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

پر سکون نیند میں مددگار قدرتی مشروب

پر سکون نیند میں مددگار قدرتی مشروب ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں ایسے بالغ افراد موجود ہیں، جنہیں پر سکون نیند نہ آنے کی شکایت رہتی ہے۔ نیند آنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں سے ہمارا طرز زندگی بھی ایک ہے۔

کینو کے فوائد

کینو کے فوائد کہا جاتا ہے کہ دنیا کا سب سے بہترین کینو پاکستان میں ملتا ہے اور یہ ایسا غلط بھی نہیں۔کینو کا ترش ذائقہ کیلوریز میں کم مگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامنز اسے بہترین پھل بناتا ہے۔

سرخ اورہرے رنگ کے پھل اورسبزیاں یادداشت کیلیے بہترین

سرخ اورہرے رنگ کے پھل اورسبزیاں یادداشت کیلیے بہترین ایک طویل سروے سے معلوم ہوا ہے کہ رنگ برنگے پھل اور سبزیاں کھانے کی عادت ایک جانب تو حافظے کو تادیرمضبوط رکھتی ہے تو دوسری جانب دماغی صحت بھی برقرار رہتی ہے۔

بچوں کو مچھلی کھلائیں، دمے سے بچائیں

بچوں میں دمے کا مرض بہت تکلیف دہ ہوتا ہے اور کئی مرتبہ شدید مشکلات کی وجہ بھی بن جاتا ہے جس کے لیے اسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ اب ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ تیل بردار مچھلیوں مثلاً ٹراؤٹ، سامن اور سارڈین یا ترلی مچھلی کھانے سے خصوصاً بچوں میں دمے کے مرض کی شدت کم ہوجاتی ہے اور ان کے پھیپھڑے مضبوط اور بہتر ہوجاتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ مسلسل 6 ماہ تک بچے کو مچھلی کھلائی جائے۔

ماں کا دودھ بچوں میں دواؤں کے خلاف مزاحم بیکٹیریا ختم کرتا ہے

پوری دنیا میں بیماریاں پیدا کرنے والے بیکٹیریا مؤثر ترین اینٹی بایوٹکس کو بھی بے اثر بنارہے ہیں۔ اس ضمن میں ایک سروے سے خبر یہ آئی ہے کہ اگر مائیں اپنے بچوں کو باقاعدگی سے دودھ پلائیں تو اس سے بچوں کے پیٹ میں دواؤں سے مزاحم بیکٹیریا کی تعداد محدود رہتی ہے۔ اس وقت بیکٹیریا بہت چالاکی اور تیزی سے خود کو بدل رہے ہیں اور ہماری تقریباً تمام اینٹی بایوٹکس ان کے سامنے ناکارہ ہوتی جارہی ہیں۔ ماہرین نے اس رجحان کو دواؤں کا عالمی بحران بھی کہا ہے۔ اس ضمن میں نومولود بچوں میں دواؤں سے مزاحمت والے بیکٹیریا اور ماں کے دودھ سے انہیں ختم کرنے کے درمیان تعلق پر تحقیق کی گئی ہے۔

کیلے کے صحت پر مرتب فائدہ مند اثرات

کیلا کس کو پسند نہیں ہوتا سارا سال آسانی سے دستیاب یہ پھل میگنیشم اور پوٹاشیم سے بھرپور ہونے کی وجہ سے متعدد فوائد کا حامل ہوتا ہے جبکہ بچوں کی اچھی نشوونما کے لیے بھی اس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔

سیب کھائیں اور ڈاکٹر کے ساتھ بڑھاپے سے بھی دور رہیں

سیب کھائیں اور ڈاکٹر کے ساتھ بڑھاپے سے بھی دور رہیں

چیری کے چھ اہم فوائد

ماہرینِ غذائیات کے مطابق چیری کھانے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں کیونکہ یہ خوش نما اور خوش ذائقہ پھل کئی اہم طبی اجزا سے بھرپور ہے۔

دالیں کھانے سے شوگر میں 20 فیصد تک کمی ممکن

دالیں کھانے سے شوگر میں 20 فیصد تک کمی ممکن ذیابیطس کے معالجین نے ایک سروے کے بعد کہا ہے کہ اگر شوگر کے مریض آلو اور چاول کی جگہ دالیں کھائیں تو اس سے خون میں شکر کی مقدار کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

پھلوں کا بادشاہ آم ہاضمے اور آنتوں کےلیےنہایت مفید ہے

پھلوں کا بادشاہ آم غذائیت سے بھرپور ایک عمدہ پھل ہے۔ اب ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ آم کھانے سے آنتوں کی سوزش دور ہوتی ہے اور یہ پورے نظامِ ہاضمہ کو بہترین بناتا ہے۔

تیز قدموں سے چلیے اور طویل زندگی پائیے

تیز قدموں سے چلنے والے افراد کےلیے ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ یہ صحتمندانہ عادت ان کی قیمتی زندگی کو مزید طویل بناسکتی ہے۔

باربی کیو کا دھواں بھی کینسر کی وجہ بن سکتا ہے

گِرلنگ اور باربی کیو سے بنے مزیدار پکوان کسے پسند نہیں ہوتے لیکن ان کا دھواں اور اس سے خارج ہونے والے مضر ذرات جلد کے راستے سرطان سمیت کئی اہم امراض کی وجہ بن سکتے ہیں۔

رمضان المبارک میں بہترین صحت برقرار رکھنے کا فارمولا

رمضان المبارک میں بہترین صحت برقرار رکھنے کا فارمولا رمضان المبارک میں بہترین صحت برقرار رکھنے کے لیے سحر و افطار میں کھانے کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غذائی ترکیب جاری کر دی۔

اگر کوئی ایک سبزی کھانی ہو تو شاخ گوبھی کھائیں، معروف ڈاکٹر کا مشورہ

برطانیہ کے ایک معروف ڈاکٹر رنگن چیٹرجی کا مشورہ ہے کہ اگر آپ صرف ایک سبزی کھانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے شاخ گوبھی (بروکولی) سے بہتر کوئی اور شے نہیں۔

24 گھنٹے کا فاقہ نئے اسٹیم سیلز کی پیداوار بڑھاتا ہے، تحقیق

ایک دلچسپ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 24 گھنٹے تک فاقہ کرنے سے بدن کے اندر اسٹیم سیلز (خلیاتِ ساق) کی پیداوار دوبارہ شروع ہوجاتی ہے۔

مائیکرو ویو میں گرم کیے گئے کھانوں سے کینسر اور بانجھ پن کا امکان

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ مائیکرو ویو اوون میں گرم کیے گئے کھانے کے عادی لوگ کینسر، بانجھ پن، ذیابیطس اور موٹاپے کا شکار ہوسکتے ہیں۔

جسم کے لیے اہم فائبر سے بھرپور غذائیں

جسم کے لیے اہم فائبر سے بھرپور غذائیں ان غذاؤں کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر اور کولیسٹرول قابو میں رکھتا ہے جبکہ یہ موٹاپے اور ذیابیطس سے بھی بچاتی ہیں۔ جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فائبر والی غذاؤں کو ہر حال میں اہمیت دینے سے کئی اقسام کے کینسر سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ اس مضمون میں فائبر سے بھرپور اہم ترین غذاؤں کا احوال پیش کیا جارہا ہے۔

خواب یاد رکھنے ہیں تو وٹامن بی 6 یاد رکھیں

بعض لوگوں کو خواب اچھی طرح یاد رہتے ہیں، کچھ کو خواب کی تفصیلات یاد نہیں رہتیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں خواب ہی نہیں آتے تاہم اگر آپ خواب کی تفصیلات یاد رکھنا چاہتے ہیں تو وٹامن بی 6 والی غذائیں یا اس کے سپلیمنٹ نسخے آپ کی کچھ مدد کرسکتے ہیں۔

روزہ آپ کو ذہین بھی بناسکتا ہے

امریکی سائنس دان نے کہا ہے کہ روزہ دماغ کے لیے بہترین ہے اور باقاعدگی سے روزہ رکھنا آپ کو ذہین اور چاق و چوبند بناسکتا ہے۔

ٹوٹی ہڈیوں کو جوڑنے والی طاقتور گوند ایجاد

سویڈن کے ماہرین نے ایک خاص گوند (گلو) تیار کیا ہے جو صرف 5 منٹ میں ٹوٹی ہڈی اور فریکچر کو جوڑ سکتا ہے۔ اس عمل میں کوئی تکلیف بھی نہیں ہوتی۔

کینسر کا پتا چلانے والا انتہائی سادہ بلڈ ٹیسٹ دریافت

مریکن ایسوسی ایشن برائے کینسر کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بائیو ٹیکنالوجی کمپنی نے خوشخبری سنائی ہے کہ خون کے عام اور سادہ سے ٹیسٹ کے ذریعے کینسر کی تشخیص کے لیے نیا طریقہ دریافت کر لیا گیا ہے۔ کمپنی نے کینسر کی تشخیص کے لیے ٹیومر کے ڈی این اے کے جینوم کا ترتیب وار مطالعہ کیا جس میں 65 فیصد مریضوں میں کینسر کا پتا چلا لیا گیا۔

خون کی رگوں کو جوان کرنے والا نایاب اینٹی آکسیڈنٹ دریافت

طب کی دنیا سے ایک اچھی خبر آئی ہے کہ ایک خاص قسم کا اینٹی آکسیڈنٹ خون کی نالیوں اور رگوں کو پھر سے نیا کرنے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے۔ یعنی بوڑھے افراد میں بھی خون کی رگیں جوان بنائی جاسکتی ہیں۔

بار بار اسمارٹ فون دیکھنے کی لت نشے کی مانند ہے، ماہرین

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسمارٹ فون کو بار بار دیکھنے کی شدید عادت اس شخص کو منشیات کی لت کی مانند جکڑلیتی ہے۔

پاکستان میں اینٹی بایوٹکس کے استعمال میں 65 فیصد اضافہ، رپورٹ

امریکا کی اکیڈمی آف سائنسز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اینٹی بایوٹک ادویہ کے استعمال میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

کینسر کے خلاف قدرت کا اسلحہ خانہ: لیموں

اپنی خوشبو، تاثیر اور فوائد کی وجہ سے لیموں پوری دنیا میں وافر استعمال کیا جاتا ہے لیکن حالیہ تحقیق نے اس کی افادیت مزید دو چند کردی ہے۔

فالج سے بچاؤ کے 10 طریقے

فالج ایک ایسا مرض ہے جو جسم کے کسی حصے کو مفلوج ہی نہیں کرتا بلکہ موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

الکوحل کی معمولی مقدار بھی زندگی کے دن کم کردیتی ہے، تحقیق

امریکا میں کی گئی نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ شراب کی معمولی مقدار بھی انسانی زندگی کے دن کم کرنے کا باعث بنتی ہے۔

رات کو مستقل جاگنے کی عادت قبل از وقت موت کی وجہ بھی بن سکتی ہے

ایک نئی تحقیق سے یہ تشویشناک بات سامنے آئی ہے کہ صبح کو جلد بیدار ہونے والے کے مقابلے میں رات کو دیر تک جاگنے اور صبح دیر سے اٹھنے والوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماں باپ کی وفات کے 4 سال بعد بچے کی پیدائش

چین میں ایک خاتون نے ایسے بچے کو جنم دیا ہے جس کے حقیقی والدین 4 سال قبل ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

چکن پوکس؛ ویکسینیشن اس سے بچاؤ کا واحد ذریعہ ہے

ایک دفعہ چکن پوکس میں مبتلا ہوجانے کے بعد اس کے دوبارہ حملہ آور ہونے کے امکانات کافی کم ہوجاتے ہیں لیکن اس کا وائرس کافی دیر تک جسم میں موجود رہتا ہے اور اگر اس دوران یہ دوبارہ فعال ہو جائے تویہ ایک دردناک وائرس انفیکشن کا سبب بن جاتا ہے جس کو shingles کہتے ہیں۔

کھانوں کا اہم جز لہسن متعدد فوائد کا حامل

لہسن بیشتر کھانوں کا جزو ہوتا ہے مگر یہ کھانے پکانے کے علاوہ دیگر فوائد بھی رکھتا ہے یہ جان کر یقیناً ہم اپنی خوراک میں لہسن کا مزید اضافہ کردیں گے۔

صحت مند زندگی کیلیے کم کھائیں اور زیادہ واک کریں، ماہرین

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صحت مند زندگی کواپنانے کیلیے کم کھائیں اورزیادہ واک کریں کیونکہ پاکستان میں ذیابیطیس کا مرض ہولناک صورت اختیار کررہا ہے۔

مرگی، ایک دماغی مرض

مرگی (Epilepsy) کے بارے میں ہمارے معاشرے میں کئی تصورات پائے جاتے ہیں۔ ایک تو یہ کہ مرگی کے مریض پر جن یا بھوت کا سایہ ہوتا ہے۔ اس پر جن ’آتا‘ ہے تو یہ حالت ہوجاتی ہے ( حالت سے مراد دورے کا پڑنا ہے )۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ ان افراد کی زندگی مختصر ہوتی ہے۔ نیز یہ افراد زندگی میں کوئی قابل ذکر کام کرنے یا نام کمانے کے قابل نہیں ہوتے۔

دہی کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر اورامراضِ قلب سے بچانے میں مددگار

ماہرین نے ایک بہت بڑے سروے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ دہی کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر اور دل کے امراض سے بچاتا ہے۔

معدے کی تیزابیت ختم کرنے والی دواؤں کا مسلسل استعمال کینسر کا سبب

سائنس دانوں نے معدے کے کینسر کی وجوہات میں سے ایک بنیادی وجہ کو دریافت کر لیا ہے۔

چقندر کا جوس دل کے مریضوں کے لیے اکسیر قرار

ماہرین طب نے کہا ہے کہ اگر آپ ذیابیطس کے شکار نہیں تو چقندر کا رس نہ صرف بلڈ پریشر قابو میں رکھتا ہے بلکہ یہ دل کے پٹھوں کو فوری طور پر طاقت فراہم کرتا ہے۔

بلڈ پریشر سے بچنا ہے تو بار بی کیو سے دور رہیے

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر مرغی، مچھلی یا گوشت کو براہ راست آگ پر بھون کر کھایا جائے تو اس سے بلڈ پریشر میں اضافے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

ذیا بیطس کے مرض کو جڑ سے ختم کرنے کا علاج ایک مچھلی میں دریافت

تحقیق کاروں کے مطابق میکسیکو کے سمندر میں پائی جانے والی بصارت سے محروم ایک مخصوص مچھلی (Cave Fish) میں انسولین سے مزاحمت اور خون کے شوگر لیول میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ علامات انسانوں میں ذیابیطس کی قسم دوم کے مریضوں میں بھی پائی جاتی ہیں جب کہ ان مچھلیوں کا جنیاتی تغیر (Genetic Mutation) بھی ذیابیطس کے قسم دوم کے مریضوں سے مماثلت رکھتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ مچھلیاں ذیابیطس قسم دوم کے خلاف مزاحمت کا ایک مضبوط نظام رکھتی ہے جس سے انسانوں میں ذیابیطس کے مکمل علاج کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

غیر محفوظ انتقال خون ایڈز پھیلنے کی بڑی وجہ ہے، ماہرین

سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام سندھ کے منیجر ڈاکٹر یونس چاچڑ نے صحافیوں کے ساتھ منعقدہ آگہی سیمینار سے خطاب کے دوران بتایا کہ ایچ آئی وی ایڈز کے وائرس کی بڑی وجہ غیر محفوظ انتقال خون بن رہا ہے تاہم اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مریض کو محفوظ خون کی فراہمی ہوسکے، ملک میں ایڈز معاشرتی مسئلہ بنتا جارہا ہے،ایڈز کے مریضوں کے ساتھ رویہ مثبت رکھنے کی ضرورت ہے۔

قبض کا بہترین علاج ریشے دار غذائیں اور زائد پانی

قبض کو اُم الامراض یعنی ’’تمام بیماریوں کی ماں‘‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ متعدد امراض کی وجہ ہے اور ہر عمر کے افراد کو لاحق ہوسکتا ہے۔ کم سن بچے بھی اس مرض کا شکار ہوتے ہیں جس کا علاج بہت ضروری ہے۔

پیٹ کا درد کئی امراض کی علامت ہوسکتا ہے

اگر پیٹ میں درد ہورہا ہو تو اس کی کئی وجوہ ہوسکتی ہیں۔ اکثر ناقص غذا کی وجہ سے معدے میں تکلیف ہونے لگتی ہے جسے ہم پیٹ کے درد سے تعبیر کرتے ہیں۔ معدے کا درد کئی امراض کی علامت بھی ہوسکتا ہے، اس لیے اسے نظرانداز نہیں کرنا چاہیے اور بلاتاخیر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

ارٹ اٹیک موٹاپے سے نہیں غیر متحرک رہنے سے ہوتا ہے، تحقیق

نئی تحقیق کے مطابق کورونری ہارٹ ڈیزیز ( دل کو خون مہیا کرنے والی شریان کی بیماری) کا تعلق موٹاپے سے نہیں بلکہ جسمانی طور پر غیر متحرک ہونے سے ہے۔

کیلکولیٹرز کے استعمال سے ذہن منجمد نہیں متحرک ہوتا ہے، تحقیق

لندن: نئی تحقیق کے مطابق کیلکولیٹرز طالب علموں کی ذہانت میں اضافے کا باعث بنتے ہیں جب کہ اس سے قبل یہ سمجھا جاتا تھا کہ کیلکولیٹرز کے استعمال سے بچے ذہین نہیں بلکہ کند ذہن ہوجاتے ہیں۔

ٹی بی کا عالمی دن: مہلک بیماری میں پاکستان کا پانچواں نمبر

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہر سال 24 مارچ کو تپ دق کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد تپ دق (Tuberculosis) یعنی ٹی بی کی تباہ کاریوں، مرض کے سماجی و معاشی اثرات اور اس مرض کے دنیا سے خاتمے کےلیے اقدامات کا تعین کرنا ہوتا ہے۔ یہ دن 24 مارچ 1882 کی مناسبت سے منایا جاتا ہے جب ڈاکٹر رابرٹ کوچ نے تپ دق یعنی ٹی بی کے جرثومے کا پتا لگایا تھا۔

بغیر انسولین اور دواؤں کے شوگر پر کنٹرول ممکن ہے، تحقیق

ماہر امراض ذیابیطس ڈاکٹر جان ہاؤرتھ نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ذیابیطس قسم دوم کے مرض کی بنیادی وجہ وزن کی زیادتی ہے جس پر قابو پاکر ذیابیطس کو بھی شکست دی جاسکتی ہے۔ شواہد بتاتے ہیں کہ موٹے افراد میں شوگر لیول کنٹرول کرنے کےلیے دواؤں سے زیادہ وزن کم کرنے پر توجہ دی جائے تو زیادہ بہتر طور پر شوگر کو قابو میں رکھا جاسکتا ہے۔

روزانہ دو کین سافٹ ڈرنک سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ دوگنا

امریکا کی ایموری یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق جو افراد ایک دن میں 500 ملی لیٹر یعنی دو عدد سافٹ ڈرنکس پیتے ہیں ان میں امراض قلب میں مبتلا ہونے اور ہارٹ اٹیک سے اموات کے خطرات دگنے ہوجاتے ہیں۔

نوزائیدہ بچے بولنے سے پہلے سوچنے سمجھنے لگتے ہیں

مؤقر سائنسی تحقیقی جریدے ’’سائنس‘‘ میں ہونے شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق 12 ماہ کا بچہ بولنے کے قابل تو نہیں ہوپاتا، تاہم اُس میں منطقی طور پر سوچنے کی صلاحیت پیدا ہوچکی ہوتی ہے۔ اس سے قبل 2014 میں ہونے والی ایک اور تحقیق سے پتا چلا تھا کہ منطقی طور پر سوچنے کی عمر 3 یا 4 سال ہوسکتی ہے تاہم نئی تحقیق نے اس نظریئے کو غلط ثابت کردیا ہے۔

کمر کے درد سے 54 کروڑ افراد متاثر ہیں، رپورٹ

طبّی تحقیق کے معتبر جریدے ’’دی لینسٹ‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والے ریسرچ پیپرز میں بتایا گیا ہے کہ کمر کے نچلے حصے کے درد میں مبتلا افراد کی تعداد دنیا بھر میں 54 کروڑ پر پہنچ چکی ہے جبکہ غیرمؤثر تشخیص اور نامناسب علاج کی بناء پر اس کیفیت کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ان تحقیقی مقالہ جات سے معلوم ہوا ہے کہ 1990 سے لے کر 2017 تک کمر کے نچلے حصے میں درد کے مریضوں کی تعداد میں 50 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے جبکہ کئی ممالک میں اس درد کی وجہ سے معذور ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں منہ کے کینسر کی شرح ہولناک صورت اختیار کرنے لگی

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں منہ، دانتوں کے امراض تشویشناک ہوتے جارہے ہیں منہ کے کینسر میں نوجوان نسل تیزی سے مبتلا ہورہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ مضر صحت گٹکا، مین پوری ، ماوا، میٹھی چھالیہ، نسوار اور تمباکو نوشی ہے۔ ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے پر سندھ انسٹیٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرطارق رفیع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نوجوان نسل منہ کے کینسر میں تیزی سے مبتلا ہورہی ہے جو انتہائی خطرناک بات ہے سیمینار میں پرو وائس چانسلر پروفیسر لبنیٰ بیگ، کالج پرنسپل پروفیسرسرور قریشی، ڈین پروفیسر کیفی اقبال، ڈاکٹر غزالہ عثمان، پرنسپل پروفیسر زبیر عباسی سمیت ماہرین طب موجود تھے۔

انجکشن نہیں گولی: کھائی جانے والی ویکسین تیار

برطانیہ کے سائنس دان ویکسین کو انجکشن کے بجائے گولیوں (ٹیبلٹس) کی شکل میں ڈھالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد ویکسین لگوانے کےلیے انجکشن کی تکلیف دہ سوئی برداشت نہیں کرنا ہوگی بلکہ ویکسین کو گولی کی شکل میں بہ آسانی اسی طرح نگلا جاسکے گا جیسے ہم دردِ سر کی عام گولیاں کھاتے ہیں۔ عموماً بیماریوں سے محفوظ رہنے کےلیے ویکسین کے حفاظتی ٹیکے لگوائے جاتے ہیں جو بچوں کےلیے تکلیف دہ ہوتے ہیں جب کہ وہ لوگ جو انجکشن لگوانے سے ڈرتے ہیں، اُن کےلیے بھی ویکسی نیشن ایک خوف زدہ عمل ہوتا ہے۔ تاہم اب سائنس دانوں نے اس مسئلے کے حل کی جانب ایک اور کامیاب قدم بڑھایا ہے۔

پڑھائی اور ورزش ساتھ ساتھ

موجودہ زمانے میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی نے انسانی زندگی کو آسان تر کردیا ہے۔ ایجادات و اختراعات کی بہ دولت انسان کی نقل و حرکت محدود ہوگئی ہے، اس میں بچے بھی شامل ہیں۔ ماضی کے مقابلے میں بچوں کی جسمانی سرگرمیاں محدود ہوگئی ہیں۔ آج بچے صبح سے شام تک پڑھائی میں مصروف رہتے ہیں۔ پڑھائی کے بعد وہ کمپیوٹر، آئی فون اور ٹیبلٹ وغیرہ پر کارٹون دیکھنے اور گیم کھیلنے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ دو تین عشرے پہلے جب کیبل ٹیلی ویژن، کمپیوٹر، انٹرنیٹ اور موبائل فون کا نام و نشان نہیں تھا یا ان کا استعمال بے حد محدود تھا، بچوں کو کھیل کود کے بہت مواقع میسر تھے۔

پانی کی بوتلوں میں پلاسٹک کے ذرات کی موجودگی کا انکشاف

امریکا میں ہونے والی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بوتل میں دستیاب پانی میں پلاسٹک کے ذرات شامل ہوتے ہیں جو مختلف قسم کے عارضے کا سبب بن سکتے ہیں۔ فری ڈونیا میں واقع اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک میں ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پلاسٹک کی بوتلوں میں دستیاب مختلف برانڈز کے پینے کے پانی میں پلاسٹک کے ذرات پائے گئے ہیں، پلاسٹک کے یہ ننھے ذرات ہاضمے سمیت دیگر بیماریوں کا باعث بنتے ہیں جب کہ اس سے جسم میں کئی قسم کی پچیدگیوں کے پیدا ہونے کا احتمال رہتا ہے۔

کمزور مصافحہ کرنے والوں کو دل کے امراض لاحق ہوسکتے ہیں، تحقیق

برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مضبوطی اور گرم جوشی سے ہاتھ ملانے والے افراد میں دل کی بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں اور اس کے برعکس کمزور گرفت کے ساتھ، ڈھیلے ڈھالے انداز میں مصافحہ کرنے والے افراد عن قریب ہی امراض قلب کا شکار ہوسکتے ہیں۔

فالج کے مریضوں کو جلد صحتیاب کرنے والا سینسر

امریکی سائنسدان فالج کے حملے سے ناکارہ ہو جانے والے اعضا کی فوری بحالی کےلیے مخصوص سینسرز تیار کررہے ہیں جن کی مدد سے فالج زدہ شخص کے مفلوج ہوجانے والے پٹھوں (مسلز) کے گروپ کا پتا لگایا جا سکتا ہے جنہیں دوبارہ متحرک کرنے سے جسم کے ناکارہ اعضا کا دماغ سے رابطہ بحال ہوجائے گا اور یوں جسم کا وہ حصہ کام کرنے لگے گا۔

پاکستان میں نومولود بچوں کی شرح اموات 60 فیصد ہوگئی، وزارت صحت

پاکستان میں نومولود بچوں کی شرح اموات 60 فیصد تک جا پہنچی ہے جب کہ قبل از زچگی بچوں کی اموات کی شرح 40 فیصد ہوگئی ہے۔ قومی اسمبلی میں وزارت قومی صحت کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ناکافی طبی سہولیات اور شعور کی کمی کے باعث زچہ و بچہ کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نو مولود بچوں کی شرح اموات 60 فیصد تک پہنچ گئی ہے جب کہ قبل از زچگی شرح اموات 40 فیصد ہے۔ پیدائش کے بعد دم گھٹنے کے باعث موت کی شرح 21 فیصد اور انفیکشن سے 18 فیصد ہے۔

خبردار! سگریٹ نوشی سے لبلبے اور بائل ڈکٹ کا کینسر بھی ہوسکتا ہے

تمباکو اور شراب نوشی جگر کے کینسر کی سب سے بڑی وجہ تو ہیں ہی لیکن جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ تمباکو اور شراب نوشی سے لبلبے اور صفراوی نالی (بائل ڈکٹ) کے کینسر کا بھی شدید خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔ برٹش جرنل آف کینسر میں شائع شدہ، تازہ تحقیق کے مطابق شراب نوشی اور تمباکو نوشی کے مضر اثرات میں جگر کے ابتدائی کینسر اور جگر کے کینسر کی دوسری قسم (Hepatocellular Carcinoma) کے علاوہ صفراوی نالی (بائل ڈکٹ) کا کینسر (intrahepatic cholangiocarcinoma) بھی شامل ہیں جو جگر کے کینسر کی پہلی قسم سے زیادہ خطرناک اور جان لیوا ہیں۔

بلڈ پریشر ناپنے والا اسمارٹ فون تیار کرلیا گیا

بلڈ پریشرکے مریض اپنے فشارِ خون کے اتار چڑھاؤ سے بہت فکر مند رہتے ہیں۔ ان کےلیے بار بار ڈاکٹر یا کسی کلینک جانا پڑتا ہے یا پھر گھر میں بلڈ پریشر ناپنے کےلیے برقی یا روایتی آلات ساتھ رکھتے ہیں۔ لیکن اب اچھی خبر یہ ہے کہ اسمارٹ فون کے ذریعے بھی بلڈ پریشر کی پیمائش لی جاسکتی ہے۔ مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے انجینئروں نے ایک ایسا کیس (خانہ) بنایا ہے جو کسی بھی اسمارٹ فون کی پشت سے جڑ سکتا ہے۔ ایک سینٹی میٹر موٹے اس کیس میں کئی سینسر لگے ہیں جو انگلی اندر داخل کرنے پر بلڈ پریشر کی خبر دیتے ہیں اور انہیں اسمارٹ فون کی ایپ سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ کیس میں دباؤ کو ناپنے والا ایک سینسر لگا ہے جبکہ اس کے اوپر ایک اور آپٹیکل سنسر نصب کیا گیا ہے۔

ہیپاٹائٹس سی کا پھیلاؤ سفری پابندیوں کا سبب بن سکتا ہے، ماہر طب

ہیپاٹائٹس سی کا پھیلاؤ سفری پابندیوں کا سبب بن سکتا ہے، ماہر طب ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید قریشی نے پاکستان گیسٹرو انٹرالوجی اینڈ لیور ڈیزیزسوسائٹی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں پہلی ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باوجود نامور بھارتی لیور ٹرانسپلانٹ سرجن سبھاش گپتا اور ان کی ٹیم رواں ماہ کراچی آئے گی، ٹیم ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اوجھا کیمپس میں4جگر کی پیوندکاریوں کے آپریشن کرے گی، آپریشن کے لیے مریضوں اور ان کے ڈونرزکا انتخاب کرلیا گیا،اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ ڈاکٹر سعید قریشی نے بتایا کہ سندھ میں جگر کی پیوند کاری نہ ہونے کا سب سے بڑا سبب تربیت یافتہ سرجنز اور عملے کی کمی ہے ، امید ہے جلد ہی ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین اس پیچیدہ سرجری پر عبور حاصل کرکے مقامی طور پر بغیر کسی بیرونی مدد کے یہ آپریشن کرنے کے قابل ہوجائیں گے سندھ میں جگر اور پیٹ کے امراض کی سب سے بڑی وجہ آلودہ پانی کی فراہمی ہے پانی کو ابال کر پینے سے پیٹ کے 80 فیصد سے زائد امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

ذیابیطس کوریشے دارغذاؤں کی مدد سے قابو کرنا ممکن

ذیا بیطس کوریشے دارغذاؤں کی مدد سے قابو کرنا ممکن امریکن روٹگیرز یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے مطابق ریشے دار غذائیں اور معدہ و آنتوں کے لیے مفید بیکٹیریاز ذیابیطس کے ٹائپ ٹو مریضوں میں نہ صرف خون میں شکر کی مقدار کو مقررہ حد تک رکھنے میں کار گر ثابت ہوتے ہیں بلکہ یہ تیزی سے وزن کم کرنے اور خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو بھی قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ذیابیطس کے قسم دوم کے مریضوں میں نظام ہاضمہ مکمل طور پر متحرک نہیں رہتا جس کی وجہ سے کاربوہائیڈریٹ اور چکنائی (چربی) مکمل طور پر ہضم نہیں ہوپاتی جس کے باعث خون میں بالترتیب شوگر اور چربی کی مقدار (کولیسٹرول) میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ معدہ اور آنتوں میں موجود مفید بیکٹیریازکا غیر فعال ہوجانا ہے، یہ مفید بیکٹیریاز پروٹین کے علاوہ چکنائی اور لحمیات کو قابل ہضم بناتے ہیں اور اضافی مقدار کے جسم سے باہر اخراج کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

بیمار کا ہاتھ تھامنے سے درد کم ہوجاتا ہے، تحقیق

بیمار کا ہاتھ تھامنے سے درد کم ہوجاتا ہے، تحقیق امریکی ماہرین کی جانب سے ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ بیماری یا تکلیف میں اپنے کسی پیارے کا ہاتھ تھامتے ہیں تو اس سے نہ صرف سانس اور دل کی دھڑکن بھی ایک جیسی ہوجاتی ہے بلکہ دونوں کی دماغی سرگرمیوں کی لہریں بھی ہم آہنگ ہوجاتی ہیں۔ ماہرین نے اس حیرت انگیز بات کا انکشاف آن لائن تحقیقی جریدے ’’پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز‘‘ (پی این اے ایس) میں شائع شدہ رپورٹ میں کیا ہے۔ یہ مطالعہ یونیورسٹی آف کولوراڈو بولڈر اور یونیورسٹی آف ہائیفا کے ماہرین نے مل کر انجام دیا ہے۔ اس میں دیکھا گیا کہ صرف ہاتھ تھامنے کے عمل سے بھی دوسرے کے درد میں کمی واقع ہوتی ہے کیونکہ دونوں کی دماغی امواج تک ایک ہی طرز پر کام کرنے لگتی ہیں۔ ذہنی امواج کی یکسانیت سے تکلیف کم ہوتی جاتی ہے۔

ذیابیطس کی 2 نہیں 5 اقسام ہوتی ہیں، ماہرین

ٹائپ ون ذیابیطس ایک خود امنیاتی (آٹو اِمیون) مرض ہے جس میں لبلبہ انسولین نہیں بنا پاتا جبکہ ٹائپ ٹو ذیابیطس میں جسم انسولین سے مزاحم ہوجاتا ہے۔ اب سویڈن اور فِن لینڈ کے ماہرین نے ٹائپ ٹو ذیابیطس کی مزید چار ذیلی اقسام دریافت کی ہیں۔ لیونڈ یونیورسٹی سے وابستہ ان ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اس سے ذیابیطس کی عالمی وبا کو قابو کرنے میں مدد ملے گی اور مریضوں کے مرض کے لحاظ سے ذیابیطس کے علاج کی راہ ہموار ہوسکے گی۔ ذیابیطس کی نئی درجہ بندی کے تحت ٹائپ ون ذیابیطس کو ’شدید خود امنیاتی ذیابیطس‘ یا ’severe autoimmune diabetes‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ ٹائپ ٹو کو چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں سے دو شدید اور دو درمیانے درجے کے امراض ہیں۔ پہلی یعنی انسولین کی شدید کمی والی ذیابیطس ان لوگوں میں ہوتی ہے جن کے خون میں شکر کی زائد مقدار ہو، لبلبہ کم انسولین بناتا ہو اور انسولین مزاحمت یا ریزسٹینس درمیانے درجے کی ہو۔

باسی کھانے دوبارہ گرم کرکے استعمال نہ کریں

باسی کھانے دوبارہ گرم کرکے استعمال نہ کریں دراصل بیمار ہونے کی ایک آدھ نہیں بلکہ بہت سی وجوہ ہیں جن کے سبب بیماریاں پیدا ہوتی ہیں اور ایک اچھا خاصا صحت مند انسان بیمار ہوجاتا ہے۔ بیمار ہونے کی یہ وجوہ کہیں باہر سے نہیں آتیں، بلکہ یہ تو تقریباً ہم سب کے گھروں کے اندر ہی موجود ہیں۔ تو ایسے فوڈز یا کھانے ہیں جن کو بار بار گرم کر کے استعمال کرنے سے گھروں میں طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ اس کی مثال یہ دی جاسکتی ہے کہ آج کل آلو ہم سبھی کے گھروں میں بہت زیادہ پکائے جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آلو کے سالن کو بار بار گرم کر کے کھانے سے اس میں اس میں ایک ایسا خطرناک بیکٹیریا پیدا ہوجا تا ہے جس سے آلو والا سالن ایک خطرناک زہر میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ اس سے ایک طرف تو جسمانی کم زوری پیدا ہوتی ہے، پھر نظر بھی کم زور ہوجاتی ہے۔ چلنے میں پریشانی ہوتی ہے اور بڑھتی عمر میں لقوے کا بھی خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔ گویا ایسی بیماریاں پھیلتی ہیں اور ہمیں پتا بھی نہیں چلتا کہ ان بیماریوں کی یہ وجہ ہے۔

چینی ماہرین نے دل کی نشوونما کرنے والا اہم جین دریافت کرلیا

بیجنگ: چینی ماہرین نے ان تھک محنت کے بعد ایک اہم جین دریافت کرلیا ہے جو دل کے اطراف رگوں اور اعصاب کی تشکیل میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس دریافت سے دل کے کئی امراض کی شناخت و علاج میں مدد مل سکے گی۔ چینی شنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق منگل کے روز ایک سائنسی جریدے سائنس سگنلنگ میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ ڈبلیو ڈی پی سی پی‘ جین دل کی رگوں کے امراض (کورونری آرٹری ڈیزیز) کی شناخت اور علاج میں بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ چین میں واقع شنگھائی میڈیکل سینٹر کے ماہر زینگ زین اور ان کے محقق ساتھیوں نے کہا ہے کہ ڈبلیو ڈی پی سی پی جین چوہوں میں دریافت ہوا ہے جو ان کے دل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس سے قبل خلیے کے کناروں پر دھاگے دار ابھار یعنی سیلیا کی تشکیل میں یہ جین کارآمد پایا گیا تھا اور اسی کی بدولت یک خلوی جاندار دھیرے دھیرے آگے بڑھتے ہیں۔

سرگودھا کے ایک گاؤں میں درجنوں افراد میں ایڈز کا انکشاف

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سرگودھا کے ایک گاؤں کوٹ عمرانہ میں 35 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے اور اس تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومتِ پنجاب کی جانب سے رواں ماہ ہی 4 ہزار افراد پر مشتمل گاؤں کوٹ عمرانہ میں ایڈزکنٹرول پروگرام کے تحت کیمپ لگایا گیا تھا جس میں ایک ہفتے کے دوران گاؤں کے 2 ہزار 717 افراد کے خون کے نمونے حاصل کئے گئے جنہیں تشخیص کے لئے لاہور بھجوایا گیا۔ تاہم پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے جو رپورٹ موصول ہوئی اس میں ہوشربا انکشاف ہوا ہے کہ مجموعی طور پر جن افراد کے خون کے نمونے لئے گئے تھے ان میں سے 35 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوچکی ہے اور ان مریضوں میں بیماری انتہائی ابتدائی مراحل میں ہے۔

موروثی بیماریوں کی وجہ کزنزکے درمیان شادیاں ہیں، ڈاکٹرفرید

موروثی بیماریوں کی وجہ کزنزکے درمیان شادیاں ہیں، ڈاکٹرفرید کراچی: انڈس اسپتال کراچی کے ڈاکٹر فرید نے موروثی بیماریوں کی وجہ کزنز کے درمیان شادیوں کو قرار دے دیا۔ خاندان کے اندر کئی نسلوں تک شادیاں جنیاتی بے قاعدگیوں کا اہم سبب ہیں یہ بات انڈس اسپتال کراچی کے پیڈیاٹرک ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر محمد فرید الدین نے پریس کلب میں جنیاتی عارضوں پر پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ ریئر ڈیزیز ڈے 28 فروری کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد ایسی بیماریوں کا سبب بننے والے جنیاتی بیماریوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہوتا ہے یہ کم و بیش 100 بیماریوں کا ایک گروپ ہے ان میں سے کچھ پاکستان میں قابل علاج ہیں۔

نرگس کے پھول میں کینسر ختم کرنے والا اہم جزو دریافت

نرگس کے پھول میں کینسر ختم کرنے والا اہم جزو دریافت بیلجیئم کی یونیورسٹی لایبر ڈی بروکسیلیس (یوایل بی) کے ماہرین نے کہا ہے کہ ان پھولوں میں خاص الکلائیڈز پائے جاتے ہیں جو ایک پیچیدہ انداز سے سرطانی رسولیوں کو پھیلنے سے روکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق قدرت کے کارخانوں میں کینسر کے خلاف ایک پورا اسلحہ خانہ موجود ہے۔ انگور اور بیریوں سے لے کر زیتون اور سمندری گھونگھوں کے انڈوں میں بھی سرطان کے خلاف اجزا ملے ہیں۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ اس جامعہ کے سائنس دانوں نے نرگس کے خوبصورت پھولوں میں ’ہیمانتھیمائن‘ نامی ایک الکلائیڈ نکالا ہے جو کینسر پھیلنے سے روکتا ہے۔

چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کے طریقے

چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کے طریقے ایک تحقیق کے مطابق ایشیائی ملکوں میں جس شہر میں چھاتی کے سرطان کی شرح سب سے بلند ہے، وہ کراچی ہے۔ ویسے تو اس شہر میں تعلیم یافتہ اور باخبر خواتین کی تعداد دیگر شہروں کے مقابلے میں زیادہ ہے، لیکن افسوس کہ وہ چھاتی کے سرطان کے متعلق اتنی باخبر نہیں ہیں جتنا انھیں ہونا چاہیے۔ یہ ایسا مہلک مرض ہے جس سے آگہی کے باعث ہی محفوظ رہا جاسکتا ہے، مگر مرض سے متعلق آگہی کا نہ ہونا، بے احتیاطی، شرم اور دیگر عناصر کے باعث خواتین کی اکثریت جانتے بوجھتے بھی اس موضوع پر نہ تو معلومات حاصل کرتی ہے اور نہ اس حوالے سے کوئی احتیاط برتتی ہے جس کے باعث ان میں بروقت مرض کی تشخیص نہیں ہو پاتی، حالاں کہ اگر ابتدائی مرحلے میں اس کی تشخیص ہوجائے تو مرض کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔

پاکستان میں ٹائیفائیڈ کا نیا بیکٹیریا دریافت

پاکستان میں آغاخان اسپتال اور برطانوی ویلکم سینگر انسٹی ٹیوٹ نے مشترکہ تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ اس ٹائیفائیڈ بیکٹیریا میں ڈی این اے کا ایک اضافی ٹکڑا لگا ہے جو اسے کئی طرح کی اینٹی بایوٹکس سے مزاحم بنارہا ہے اور اس پر کوئی دوا اثر نہیں کررہی ۔ ماہرین کے مطابق یہ ٹائیفائیڈ سب سے پہلے نومبر2016 میں سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں دیکھا گیا اور یہ اب تک پھیل رہا ہے۔ محققین کے مطابق اب تک اس بیکٹیریا سے بیمار اور مرنے والوں کی تعداد سامنے نہیں آسکی تاہم پاکستانی ذرائع ابلاغ نے اسپتالوں کے حوالے سے خبردی ہے کہ صرف حیدرآباد میں ہی ہرطرح کی اینٹی بیکٹریا دواؤں سے مزاحمت والے مریضوں کی تعداد 800 تھی جنہیں 2016 سے 2017 کے دس ماہ میں نوٹ کیا گیا تھا۔

پاکستان میں پہلی بار اوپن ہارٹ سرجری کے بغیر دل کے والو کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن

چوہدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں ڈاکٹر بروس جونز، ڈاکٹر اسکاٹ فریزیئر اور ڈاکٹر یاسر اختر پر مشتمل تین رکنی امریکی ٹیم نے پاکستانی مریضوں میں شہ رگ کے ذریعے ایورٹک والو کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ اس قسم کے آپریشن میں ’ناکارہ والو‘ کو نکالے بغیر ہی دوسرا والو نصب کردیا جاتا ہے جس کے لیے جسم کے بیرونی حصے پر کسی قسم کی چیر پھاڑ نہیں کرنا پڑتی۔

سیب اور ناشپاتی سمیت کئی پھلوں اور سبزیوں میں موجود ایک اہم جزو فالج کے حملے سے روک سکتا ہے۔

ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر آپ باقاعدگی سے ناشپاتی اور سیب کھاتے ہیں تو اس سے فالج کا خطرہ 52 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان پھلوں میں ایک خاص اینٹی آکسیڈنٹ ’’کورسیٹن‘‘ خون کے لوتھڑے بننے سے روکتا ہے اور خون کی روانی کو بھی بہتر بناتا ہے۔

بین الاقوامی

کرتار پور راہداری کے افتتاح سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئےگی، من موہن سنگھ

کرتار پور راہداری کے افتتاح سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئےگی، من موہن سنگھ سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری کا افتتاح تاریخی لمحہ ہے، راہداری کھولنے سے پاکستان بھارت کےتعلقات میں بہتری آئے گی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کا حکم دے دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کا حکم دے دیا بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ 3 سے 4 ماہ کے اندر اسکیم تشکیل دے کر زمین کو مندر کی تعمیر کے لئے ہندووں کے حوالے کرے۔

امام خمینی

امام خمینی رہ کے انقلابی نظریات اور اس کے اثرات

امام خمینی علیہ الرحمہ کی شخصیت اعلم فقیہ، واصل عارف اور با بصیرت راہبر جیسی صفات کی حامل ہے، ایران کی سرزمین پر دو ہزار پانچ سو سالہ پرانی شہنشاہیت کو شکست دینے کے بعد شرق و غرب کی سپر پاورز کا سامنا کرنے والی شخصیت ہے۔

امام خمینی رح ایک مرد عارف

حضرت امام خمینی رح کے بارے میں عام طور پر جو بات ہمارے ہاں زیادہ مشہور ہے وہ یہ کہ آپ نے ایک ملوکیت اور بادشاہت کا خاتمہ کرکے ایک اسلامی اور مذہبی حکومت قائم کی۔ لوگ یہ بھی جانتے ہیں کہ آپ استعماری طاقتوں کے خلاف تھے اور استعماری طاقتوں نے آپ کی حکومت کے خاتمے کے لیے اپنے پورے وسائل بروئے کار لائے لیکن وہ اس میں ناکام ہو گئیں۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ امام خمینی رح بہت شجاع اور بہادر تھے۔ ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ آپ نے ناجائز طور پر قائم صہیونی حکومت کے خاتمے اور فلسطینیوں کے حقوق کے حصول کے لیے بھی آواز بلند کی۔ آپ مستضعفوں اور محروموں کے حقوق کے بھی علمبردار تھے۔ آپ نے اتحاد امت کے لیے ایک زور دار آواز بلند کی۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ آپ ایک عالم اور فقیہ تھے اور آپ کی تقلید کی جاتی تھی۔ بعدازاں آپ کا دیوان بھی چھپا اور پاکستان میں بھی بہت سے لوگوں کو معلوم ہوا کہ آپ صاحب دیوان شاعر بھی تھے، لیکن ابھی تک جو پہلو کم شناختہ یا ناشناختہ ہے وہ یہ ہے کہ آپ ایک بلند پایہ عارف تھے اور شاید یہ کہنا زیادہ بہتر ہو کہ آپ کے وجود سے پھوٹنے والی تمام تر خوبیوں کا سرچشمہ یہی امر ہے کہ آپ ایک عارف باللہ اور عاشق الٰہی تھے اور اس سلسلے میں نظری اور عملی طور پر نہایت عمق اور گہرائی کے مقام پر فائز تھے۔

امام خامنہ ای

عراق و لبنان کے ہمدردوں کی پہلی ترجیح ناامنی کا علاج ہونا چاہیئے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ ان تمامتر خباثتوں اور خطرناک کینہ پروریوں کے موجب چند ایک جانے پہچانے ہاتھ ہیں جبکہ ان تمام حوادث کے پیچھے امریکی و مغربی انٹیلیجنس ایجنسیز ہیں اور خطے کی بعض آمر حکومتوں کا پیسہ ہے، البتہ دشمن نے ایران کیلئے بھی ایسے ہی منصوبے تیار کر رکھے تھے، لیکن خوش قسمتی کیساتھ ایرانی قوم نے میدان میں قدم رکھتے ہوئے عقلمندی سے کام لیا۔

امام خامنہ ای آیت اللہ مکارم شیرازی کی عیادت کرنے اسپتال پہنچ گئے

امام خامنہ ای آیت اللہ مکارم شیرازی کی عیادت کرنے اسپتال پہنچ گئے . رہبر انقلاب حضرت سید علی خامنہ ای آیت اللہ مکارم شیرازی کی عیادت کیلئے اسپتال تشریف لے گئے۔

کلام و عقائد

بدا قرآن و حدیث کی روشنی میں

ذات الٰہی کے بارے میں بدا، حقیقت میں ابدا و اظہار ہے۔ یعنی جو کچھ خدا کے علم میں ہے اور انسان کے علم میں نہیں، اسےخداوند متعال اظہار و آشکار کرتا ہے۔ اسے بدا، کہنے کا سبب یہ ہے کہ یہ مقام فعل الٰہی میں نمایاں ہوتا ہے، اگرچہ ذات الٰہی میں جہل اور تغییر محال ہیں۔ خداوند متعال انبیاء کرام پر غیبی طریقے سے نظر رکھتا ہے تاکہ یہ لوگ وحی کے پہنچانے میں خطا سے محفوظ رہیں۔ قرآن کریم اس بارے میں ارشاد فرماتا ہے، "لِّيَعْلَمَ أَن قَدْ أَبْلَغُواْ رِسَالَاتِ رَبهِّم" تاکہ وہ دیکھ لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات کو پہنچا دیا ہے۔ واضح ہے کہ خداوند متعال پہلے سے ہی آگاہ ہے کہ انبیاء، وحی الٰہی کو صحیح طریقے سے لوگوں تک پہنچائیں گے۔

حسن و قبح عقلی پر ایک نظر تحریر: محمد لطیف مطہری کچوروی

حسن و قبح عقلی پر ایک نظر تحریر: محمد لطیف مطہری کچوروی علم کلام کےاہم مباحث میں سے ایک حسن و قبح عقلی کا بحث ہے ۔اس سے مراد یہ ہے کہ کچھ افعال ذاتی طور پر حسن {اچھے} اور کچھ افعال ذاتی طور پر قبیح{ برے} ہیں ۔ معتزلہ اور امامیہ حسن و قبح عقلی کے قائل ہیں جبکہ اشاعرہ اس کی نفی کرتے ہیں۔ بہت سے کلامی مسائل اس بحث پر موقوف ہیں مثلا انسان کا اپنے اعمال میں خود مختار ہونا،خدا وند متعال کی بعض صفات کمالیہ کا ثبوت جیسے خدا کا عادل ہونا،اسی طرح بعض صفات سلبیہ بھی اسی بحث پر موقوف ہے جیسے خدا سے قبیح کا سرزد نہ ہونا،خداکا ظلم نہ کرنا وغیرہ ۔ جو لوگ حسن اور قبح کے قائل ہیں وہ انسانی افعال میں انسان کو مختار،خدا کو عادل مانتے ہیں جبکہ حسن و قبح کے مخالفین انسان کو مجبور اور خداکی عدالت سے انکار کرتے ہیں ۔

تربیت اولاد

خاندانی منصوبہ بندی : ایک معاشرتی ضرورت یا دھوکہ!

خاندانی منصوبہ بندی کوآج کے دور میں مختلف مملک کی حکومتیں اپنی کامیاب ترین پالیسیوں میں شمار کرتی ہیں۔ آبادی کا کنٹرول اور چھوٹا خاندان خوشحالی کا ذریعہ سمجھاجاتا ہے۔ خصوصاً محدود وسائل رکھنے والے ممالک میں اس پالیسی کو زیادہ اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

تعليم و تربيت کے بارے ميں اسلامي علما کي آرا و نظريات

تاريخ اسلام ميں تقريبا تمام علماء و دانشور مختلف علوم ميں مھارت رکھنے کے ساتھ ساتھ تعليم و تربيت ميں بھي صاحب نظر اور مھارت کے حامل ہوا کرتے تھے اس سے اسلام ميں تعليم وتربيت کي اھميت کا پتہ چلتا ہے لھذا ہم يہاں پر علما اسلام کي نظر ميں تعليم و تربيت کي اھميت اجاگر کرنے کے لئے ان کے بعض نظريات پيش کر رہے ہيں۔

تندرستی

لہسن اور پیاز چھاتی کے سرطان سے بچانے میں مددگار

لہسن اور پیاز ایشیا میں ایک عرصے سے استعمال ہورہی ہیں اور اب ان کے متعلق اچھی خبر یہ آئی ہے کہ ان دونوں جادوئی سبزیوں کا بھرپور اور مسلسل استعمال خواتین کو چھاتی کے سرطان (بریسٹ کینسر) سے محفوظ رکھتا ہے۔

گوشت نہیں کھائیں گے تو... کند ذہن ہوجائیں گے!

گوشت نہیں کھائیں گے تو... کند ذہن ہوجائیں گے!

مہدویت{امام زمان عج}

امام زمانہ عج سے رابطے کے آداب

امام زمانہ عج سے رابطے کے آداب

مہدی موعود (عج) کے پردہ غیب میں رہنے کے فوائد تحریر: محمد لطیف مطہری کچوروی

مہدی موعود (عج) کے پردہ غیب میں رہنے کے فوائد تحریر: محمد لطیف مطہری کچوروی امامت کے اہداف میں سے ایک ہدف امام معصوم کا لوگوں کی باطنی ہدایت ہے۔ امام لائق اور پاکیزہ دل رکھنے والے افراد کو اپنی طرف جذب کر کے انہیں کمال تک پہنچاتے ہیں۔ واضح ہے کہ انسان کا اس طرح ہدایت سے ہمکنار ہونے کے لئے ضروری نہیں کہ وہ امام کے ساتھ ظاہری رابطہ برقرار کرے۔ گذشتہ بیانات کی روشنی میں امام زمانہ (عج) کو بادل کے پیچھے پنہان روشن آفتاب سے تشبیہ دینے کا مقصد بھی واضح ہو جاتا ہے۔ اگرچہ بادل کے پیچھے پنہان سورج سے انسان مکمل طور بہرہ مند نہیں ہوتا ہے لیکن اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ اس سے انسان کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا ہے۔ بہرحال امام زمانہ (عج) کے وجود کے آثار و برکات سے بہرہ مند نہ ہونے کا سبب انسانوں کی طرف سے خاص حالات کا فراہم نہ کرنا ہے، جس کی وجہ سے لوگ اس عظیم نعمت کے فوائد سے محروم ہیں اور اس محرومیت کا سبب وہ خود ہیں نہ کہ خداوند متعال اور امام، کیونکہ خداوند متعال اور امام کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی مشکل درپیش نہیں ہے۔

دیگر مناسبتیں

آفتاب کربلا جناب حضرت علی اکبر علیہ السلام

کربلا کے میدان میں ایک جوان ایسا بھی تھا جو سیرت و صورت اورگفتار و کردار میں شبیہ پیغمبر تھے۔دیکھنے والا دنگ رہ جاتا تھا کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے ہیں۔انہوں نے اس کائنات میں ایسی قربانی پیش کی کہ تمام دنیا دھنگ رہ گئی۔آپ ایسے باپ کے فرزند تھے جس پر رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ناز تھا ،جس کے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سواری بن گئے۔اس عظیم باپ کا فرزند تھا جس نے دنیا والوں کو جینا سکھایا اورباطل قوتوں کے سامنے قیام کر نا سکھایا۔

حدیث غدیر، حدیث متواتر

متواتر لفظی: وہ حدیث یا خبر جس کے تمام روایوں نے، تمام طبقات میں، اس حدیث یا خبر کے مضمون کو ہو بہو اور یکسان طور پر نقل کیا ہو۔ جیسے حدیث ثقلین کی عبارت، (انّي تارك فيكم الثقلين ۔۔) یا حدیث غدیر کی عبارت (من كنت مولاه فهذا عليّ مولاه)۔

چہاردہ معصومین ع

امام سجاد علیہ السلام

امام علیہ السلام نے کربلا سے کوفہ، کوفہ سے شام اور زندان سے رہائی تک ہر موقع پر اپنے خطبوں کے ذریعے جہاں قیام حسینی علیہ السلام کے اصولوں اور فلسفے سے لوگوں کو آگاہ فرمایا وہیں اسلام کا نام استعمال کرتے ہوئے اسلام کی دھجیاں اڑانے کی کوشش کرنے والی ناپاک حکومت کا مکروہ چہرہ بھی بےنقاب فرمایا۔

معاویہ و یزید کے دور حکومت میں امام حسین (ع) کا کردار

معاویہ کو ہر وقت آپ کے قیام کا خوف رہتا تھا۔ چنانچہ اس نے امام کے سامنے قبض و بسط کی پالیسی اپنائی یعنی ایک طرف سے آپ کی منزلت کو مدنظر رکھتا تھا اور بظاہر آپ کے لئے احترام کا قائل تھا اور آپ کی تعظیم کرتا تھا اور اپنے کارگزاروں کو بھی ہدایت کرتا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند کو نہ چھیڑیں اور ان کی بےحرمتی سے پرہیز کریں۔ دوسری طرف سے امام کی مسلسل اور شب و روز نگرانی کو اپنی پالیسی کا حصہ بنایا اور سفر اور حضر میں آپ کی تمام حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھی جاتی تھی۔

دیگر موضوعات

جابر بن عبداللہ انصاری پہلا زائر اربعین حسینی

عطیہ کوفی کے مطابق جابر بن عبد اللہ انصاری کے ساتھ حسین بن علی علیہ السلام کی قبر کی زیارت کرنے کے لئے کوفہ سے نکلے۔ جب ہم کربلا پہنچے تو جابر فرات کے ساحل کے قریب گیا اور غسل انجام دیا اور محرم افراد کی طرح ایک چادر پہنی، پھر ایک تھیلی سے خوشبو نکالا اور اپنے آپ کو اس خوشبو سے معطر کیا اور ذکر الہی کے ساتھ قدم اٹھانا شروع کیا، یہاں تک کہ وہ حسینؑ ابن علیؑ کے مرقد کے قریب پہنچا۔ جب ہم نزدیک پہنچے تو جابر نے کہا کہ میرا ہاتھ قبر حسینؑ پر رکھو۔ میں نے جابر کے ہاتھوں کو قبر حسین پر رکھا۔ اس نے قبر حسینؑ ابنی علی کو سینے سے لگایا اور بے ہوش ہو گیا۔ جب میں نے اس کے اوپر پانی ڈالا تو وہ ہوش میں آیا۔ اس نے تین مرتبہ یا حسینؑ کی آواز بلند کی۔

عطیہ عوفی(کوفی)زائر اربعین حسینی

زیارت اربعین کی اہمیت اس قدر زیادہ ہے کہ امام حسن عسکری علیہ السلام نے فرمایا: مومن کی نشانیوں میں سے ایک زیارۃ اربعین کی تلاوت کرناہے۔۳۔جب بھی زیارت اربعین اورچہلم امام حسین علیہ السلام کا ذکر ہو وہاں حتما ان دو ہستیوں یعنی جابر اور عطیہ کا ذکر ہوتا ہے۔ یہ دونوں ہستیاں اسلامی تاریخ کی معروف شخصیات میں سے ہیں۔ لیکن جو چیز انہیں دوسری شخصیات اورافراد سے ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ ان کا شمار امام حسین علیہ السلام کے پہلے زائروںمیں ہوتا ہے۔

سب سے زیادہ زیر بحث

امام علی علیہ السلام کی شانِ میں چہل حدیث

مولا علیؑ کی شان میں چالیس احادیث اور یہ ﻭﻩ ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ہیں ﺟﻮ ﺻﺤﺎﺡ ﺳﺘﻪ ﻣﯿﮟ بھی موجود ہے. 1= ﻋﻨﻮﺍﻥ ﺻﺤﻴﻔﺔ ﺍﻟﻤﺆﻣﻦ ﺣﺐّ ﻋﻠﻰؑ ﺑﻦ ﺍﺑﻰ ﻃﺎﻟﺐ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ. ﺻﺤﯿﻔﮧ ﻣﻮﻣﻦ ﮐﺎ ﻋﻨﻮﺍﻥ ﻣﺤﺒﺖِ ﻋﻠﯽؑ ﺑﻦ ﺍﺑﯽ ﻃﺎﻟﺐؑ ﮨﮯ.

دعا کی اہمیت

دعا کی اہمیت حضرت انسان کس قدر شرف و عظمت کا مالک ہے،اس کے لئے کائنات بنی،پوری کائنات میں اسی کو عزت و تکریم کا حق دار ٹھہرایا گیا۔تمام مخلوق اس کی خدمت اور منفعت کے لئے پیدا کی گئی۔لیکن اتنی عظمتوں کے باوجود اس کی خلقت کا مقصد اللہ کی معرفت اور عبادت قرار دیا گیا۔لہذا انسان کا اہم کام خدا سے ارتباط و ربط ہے۔مگر کیسا رابطہ؟ اتنی عظمتوں کے باوجود بارگاہ خداوندی میں فقر محض اور احتیاج محض ہے جبکہ ذات پروردگار غناء ہی غناء ہے۔بلندی ہی بلندی ہے۔انسان مشکلات،مصائب اور تکالیف میں ایسی ذات کی طرف رجوع کر کے اپنے فقر اور احتیاج محض ہونے کا اقرار و اعتراف کرتے ہوئے اپنی نفی اور بے ثباتی کا اظہار کرتا نظر آتا ہے۔اس سلسلے میں انسان کا ایک اہم وسیلہ دعا ہے۔دعا کے ذریعے اپنی احتیاج کا اظہار بھی کرتا ہے اوراللہ سے اعانت کی التجا بھی کرتا ہے۔

قرآنِ کریم اور اصلاحِ معاشرہ تحریر: عارف حسین تھہیم

لفظِ ’’اصلاح‘‘ درست کرنے، صحیح کرنے اور خرابی کو دُور کے معنی میں آتا ہے۔ معاشرتی اور اجتماعی مفہوم کے اعتبار سے شائستہ اور نیک عمل انجام دینے، نیز فساد و تباہی کو ختم کرنے کے لیے بھی اصلاح کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ ارشادِ پروردگار ہے: ﴿ إِلاَّ الَّذِينَ تَابُواْ وَأَصْلَحُواْ وَبَيَّنُواْ فَأُوْلَئِكَ أَتُوبُ عَلَيْهِمْ وَأَنَا التَّوَّابُ الرَّحِيمُ ﴾[1]؛ ’’سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے توبہ کی اور اپنے کئے کی اصلاح کر لی اور (جس کو چھپایا ہوا تھا) واضح کر دیا تو ایسے ہی لوگوں کی توبہ میں قبول کرتا ہوں اور بےشک میں بڑا توبہ قبول کرنے والا اور بہت مہربان ہوں۔‘‘ حقیقی توبہ میں گذشتہ بُرائی اور فساد کا دُور کرنا اور آئندہ بُرائی و فساد سے بچے رہنے کا تہیہ کرنا ضروری ہے۔ شائستہ اور صالح معاشرے کی تشکیل کا ہدف اور مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگوں کی دُنیوی و اُخروی اور مادی و معنوی ضرورتوں کو پورا کیا جائے؛ لہٰذا صالح معاشرے کی خصوصیات یہ ہیں کہ اس میں ہر ایک کی جان، مال، عزّت و آبرو اور ناموس محفوظ ہوتی ہے، لوگوں کی درمیان مہر و محبت اور اپنائیت کا راج ہوتا ہے اور سب لوگ روحانی و معنوی لحاظ سے پُرسکون اور مطمئن ہوتے ہیں۔

پیٹ کا درد کئی امراض کی علامت ہوسکتا ہے

اگر پیٹ میں درد ہورہا ہو تو اس کی کئی وجوہ ہوسکتی ہیں۔ اکثر ناقص غذا کی وجہ سے معدے میں تکلیف ہونے لگتی ہے جسے ہم پیٹ کے درد سے تعبیر کرتے ہیں۔ معدے کا درد کئی امراض کی علامت بھی ہوسکتا ہے، اس لیے اسے نظرانداز نہیں کرنا چاہیے اور بلاتاخیر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

دعائے کمیل معہ اردو ترجمہ

دعائے کمیل معہ اردو ترجمہ بسم اللہ الرحمن الرحیم بنام خدائے رحمن و رحیم اٴَللّٰھُمَّ اِنّيِ اٴَسْاٴَ لُکَ بِرَحْمَتِکَ الَّتي وَ سِعَتْ کُلَّ شَيْءٍ،وَ بِقُوَّتِکَ الَّتي قَھَرْتَ خدایا میراسوال اس رحمت کے واسطہ سے ھے جو ھر شے پر محیط ھے۔ اس قوت کے واسطہ سے ھے جو ھر چیز پر حاوی ھے بِھٰا کُلَّ شَيْءٍ،وَخَضَعَ لَھٰا کُلُّ شَيْ ءٍ،وَذَلَّ لَھٰا کُلُّ شَيْ ءٍ، وَبِجَبَرُوتِکَ الَّتي غَلَبْتَ اور اس کے لئے ھر شے خاضع اور متواضع ھے۔ اس جبروت کے واسطہ سے ھے جو ھر شے پر غالب ھے اور اس عزت کے واسطہ سے ھے بِھٰا کُلَّ شَيْءٍ، وَ بِعِزَّتِکَ الَّتي لاٰ یَقُومُ لَھٰا شَيْءٌ، وَبِعَظَمَتِکَ الَّتي مَلَاٴَتْ کُلَّ جس کے مقابلہ میں کسی میں تاب مقاومت نھیں ھے۔اس عظمت کے واسطہ سے ھے جس نے ھر چیز کو پر کردیا ھے شَيْءٍ، وَ بِسُلْطٰانِکَ الَّذي عَلاٰ کُلَّ شَيْءٍ، وَبِوَجْھِکَ الْبٰاقي بَعْدَ فَنٰاءِ کُلِّ شَيْءٍ،

اخلاق حسنہ کے بارے میں معصومین (ع) کے ارشادات

رسول خدا (ص) اور ا ئمہ معصومین علیہم اسلام اخلاق حسنہ کى اعلى ترین مثالیں ہیں اور یہ بے مثال "حُسن خلق" ان کے کردار اور گفتار سے عیاں تھا، ان ہى عظیم شخصیتوں کے ارشادات کى روشنى میں ہم "حُسن خلق" کے اعلى درجہ پر فائز ہو سکتے ہیں۔

مقصد قیام امام حسین علیہ السلام تحریر: محمد حسن حسرت کچوروی

امام حسین ؑ ۲۸ رجب ۶۰ ھ میں مدینہ سے حرکت کرتے ہیں اور ۳ شعبان المعظم کو مکہ میں پہنچتے ہیں پھر ۸ ذی الحجہ کو مکہ سے کوفہ کی طرف روانہ ہوتے ہیں ۲ محرم الحرام کو وارد کربلا ہوتے ہیں اور ۱۰ محرم الحرام کو شھید ہو جاتے ہیں اس مختصرعرصے میں انسان سو سے زیادہ درس حاصل کر سکتا ہے بلکہ کہہ سکتے ہیں کہ امام کے اس مختصر عرصےمیں ہزاروں دروس شامل ہیں لیکن یہ سارے دروس ایک اصلی درس ‘ حرکت اور قیام امام میں موجود ہیں باقی سارے حاشیے ہیں متن یہ ہے کہ امام نے قیام کیوں کیا؟ یہ اصلی درس ہے لوگ امام سے کہتے تھے آپ مدینہ اور مکہ میں محترم ہیں یمن میں اتنے سارے شیعہ ہیں کسی کونے میں تشریف لے جائیں اور یزید سے کوئی سروکار نہ رکھے تاکہ وہ بھی آپ سے کوئی سروکار نہ رکھے۔ یہ سارے مرید ہیں انہیں تبلیغ کریں عبادت کریں اور زندگی کریں۔ کاس قیام کا مقصد کیاہے ۔۔؟

تلاوت قرآن کی فضیلت

'پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا، جو شخص رات کو دس آیتوں کی تلاوت کرے اس کا نام غافلین (جو یاد خدا سے بے بہرہ رہتے ہیں) میں نہیں لکھا جائے گا اور جو شخص پچاس آیتوں کی تلاوت کرے اور کا نام ذاکرین (جو خدا کو یاد کرتے ہیں، حرام و حلال کا خیال رکھتے ہیں) میں لکھا جائے گا اور جو شخص سو آیتوں کی تلاوت کرے اس کا نام قانتین (عبادت گزاروں) میں لکھا جائے گا اور جو شخص دوسو آیتوں کی تلاوت کرے اس کا نام خاشعین (جو خدا کے سامنے متواضع ہوں) میں لکھا جائے گا اور جو شخص تین سو آیتوں کی تلاوت کرے اور کا نام سعادت مندوں میں لکھا جائے گا، جو شخص پانچ ہزار آیتوں کی تلاوت کرے اس کا نام عبادت اور پرستش خدا کی کوشش کرنے والوں میں لکھا جائے گا اور جو شخص ہزار آیتوں کی تلاوت کرے وہ ایسا ہے جیسے اس نے کثیر مقدار میں سونا راہ خدا میں دے دیا ہو۔،،

مشاہدات

آج

49

کل

469

اس ماہ

25040

اس سال

215045

ٹوٹل مشاہدات

384273